لاہور (خصوصی رپورٹ ) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے سیفٹی ڈیپارٹمنٹ ڈائریکٹر فواد خالد کی سربراہی میں گزشتہ ایک ماہ میں64سائٹس کو چیک کیا ،اس دوران21سائٹس پر سیفٹی قوانین کی خلاف ورزیاں پکڑی گئیں۔ترجمان کے مطابق لیسکو سیفٹی ڈائریکٹوریٹ نے ایک ماہ کے دوران سیفٹی کمیٹی کے31اجلاس بلائے جبکہ27سیفٹی سیمینار ز کا انعقاد بھی کیا گیا جن میں ملازمین کو حفاظتی اقدامات کے جدید طریقوں سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔