قانونی کاروائی سے بچنے کے لیے ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں : فاران بیگ
لاہور(کرائم رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کے احکامات پر لائسنس کی فوری فراہمی اور قانون کی پاسداری پر سختی سے عمل در آمد جاری ہیں ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 22 ہزار 7 سو سے زائد شہریوں نے لائسنسنگ سہولیات سے فائدہ اٹھایا7 ہزار 600 سے زائد شہریوں نے لرننگ ڈرائیونگ لائسنس بنوائے۔8 ہزار سے زائد شہریوں نے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس بنوائے7 ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ اور ریگولر لائسنس کی تجدید کروائی گزشتہ 24 گھنٹوں میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 28 ہزار 600 سے زائد شہریوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے لائن لین کی خلاف ورزی پر 2415,بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر 4924، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو 1600 سے زائد چالان ٹکٹ جاری کئے گئے938 کم عمر ڈرائیور کے خلاف سخت کارروائی اود دیگر سنگین ٹریفک وائلیشن پر 8 ہزار سے زائد شہریوں کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے۔ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کے مطابق ٹریفک قوانین کی پاسداری ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے۔ٹریفک قوانین کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پر صوبہ بھر میں کاروائی جاری ہیصوبہ بھر میں بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جا رہی ہیبھاری جرمانوں اور قانونی کاروائی سے بچنے کے لیے ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں شہری ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے خدمت مراکز لائسنسنگ سینٹر آن لائن لائسنسنگ پورٹل سے فائدہ اٹھائیں.