ترک صدر کی دعا: پاکستان سے یکجہتی اور بھائی چارہ ہمیشہ قائم رہے

ترک صدر کی دعا: پاکستان سے یکجہتی اور بھائی چارہ ہمیشہ قائم رہے

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دیرینہ، گہرے اور برادرانہ تعلقات کا ایک اور اہم سنگِ میل ثابت ہوئی۔

 ترک صدر رجب طیب اردوان اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ہونے والی بات چیت میں دونوں ممالک نے اپنے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر زور دیا۔

 صدر رجب طیب اردوان کا بیان:
صدر اردوان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر ترک زبان میں پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا:وزیراعظم پاکستان اور ان کے وفد کی میزبانی میرے لیے باعثِ خوشی ہے۔معیشت، تجارت اور سلامتی جیسے اہم موضوعات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات کو ہر شعبے میں مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا۔پاکستانی عوام کے لیے محبت کا پیغام دیا اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ ہماری یکجہتی اور بھائی چارگی قائم رہے۔
 وزیراعظم شہباز شریف کا بیان:
شہباز شریف نے بھی "ایکس" پر ترک صدر کے لیے "پیارے بھائی" کے الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا:استنبول میں صدر اردوان سے ملاقات کا اعزاز حاصل ہوا۔پاکستان-بھارت کشیدگی کے دوران ترکیہ کی غیر متزلزل حمایت پر دلی شکریہ ادا کیا، جس کے نتیجے میں پاکستان کو سفارتی کامیابی ملی۔دونوں رہنماؤں نے کثیر الجہتی دو طرفہ تعلقات خصوصاً تجارت اور سرمایہ کاری میں پیش رفت پر بات کی۔ناقابلِ تسخیر برادرانہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
 ملاقات کے اعلامیے کی جھلکیاں:
دونوں ممالک کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور دیرینہ تعلقات کو وسعت دینے پر اتفاق۔پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات کو اقتصادی تعاون، سیکیورٹی، دفاع، اور عوامی رابطوں کے شعبوں میں مزید آگے بڑھانے کا عزم ظاہر کیا گیا۔وزیراعظم نے ترکیہ کی سفارتی حمایت کو دونوں ممالک کی باہمی وفاداری کی علامت قرار دیا۔یہ ملاقات نہ صرف دونوں رہنماؤں کے ذاتی روابط کو مظبوط کرنے کا ذریعہ بنی، بلکہ پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات میں ایک نئی جہت کا اضافہ بھی ہوا ہے، جس کا اثر آئندہ تجارتی و سیکیورٹی تعاون پر واضح طور پر نظر آئے گا۔