یوم یکجہتی کشمیر: ملک بھر میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی

یوم یکجہتی کشمیر: ملک بھر میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی

پاکستان بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے، جس کا مقصد کشمیری عوام کی بھارتی تسلط اور ظلم کے خلاف جدوجہد آزادی اور قربانیوں کا اعتراف کرنا ہے۔

 دنیا بھر میں مقیم پاکستانی بھی اس موقع پر کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کر رہے ہیں۔

ملک گیر سرگرمیاں اور تقریبات
ملک بھر اور آزاد کشمیر میں صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔کوہالہ پل پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا۔ملک کے مختلف شہروں میں جلسے، جلوس، ریلیاں، سیمینار اور کانفرنسز منعقد کی جائیں گی۔آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف خطاب کریں گے۔حکومت پاکستان نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
 مقبوضہ کشمیر میں پاکستان سے اظہار تشکر
مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے مختلف مقامات پر وزیر اعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وزیر اعظم آزاد کشمیر کی تصاویر والے پوسٹرز آویزاں کیے گئے ہیں۔

گلگت بلتستان اسمبلی کی قرارداد
گلگت بلتستان اسمبلی نے کشمیری عوام کے حق میں متفقہ قرارداد منظور کرلی، جس میں:کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا گیا۔بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کی مذمت کی گئی۔اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ کشمیری عوام کو ان کا حق خودارادیت دلوانے کے لیے عملی اقدامات کرے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی صورتحال
گزشتہ سات دہائیوں میں بھارت نے 6 لاکھ سے زائد کشمیریوں کو شہید کیا ہے۔حالیہ 34 سالوں میں 96 ہزار سے زائد کشمیری شہید کیے جا چکے ہیں۔دوران حراست 7,375 بے گناہ کشمیری جان کی بازی ہار چکے ہیں۔1,07,974 بچے شفقت پدری سے محروم ہو چکے ہیں۔05 اگست 2019 کو بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی تھی، جس کے بعد بھارتی ریاستی جبر میں مزید شدت آ گئی ہے۔گزشتہ 5 سالوں میں بھارت نے 966 کشمیری شہید کیے، جبکہ 25,000 سے زائد کشمیریوں کو قید کیا گیا، جن میں 2,455 شہری دوران حراست شہید کیے گئے۔2025 کے آغاز میں بھی بھارتی جارحیت جاری رہی، جنوری میں 11 کشمیری شہید، 37 گرفتار اور گھروں کو نذر آتش کیا گیا۔

بھارتی جبر کے خلاف کشمیریوں کی جدوجہد جاری
بھارتی تسلط کے باوجود کشمیری عوام حق خودارادیت کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد نہ ہونے کے باوجود کشمیری عوام عالمی برادری سے اپنی آزادی کے لیے حمایت کے منتظر ہیں۔یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاکستانی عوام کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہونے کا عزم دہراتے ہیں اور عالمی برادری سے بھارتی مظالم کے خلاف نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔