ناقص تفتیش :افسران کو وارننگز ، شوکاز نوٹس

 عوام الناس کی شکایات کے فوری ازالے کو ہر صورت یقینی بنایا جارہا ہے:ایس ایس پی  محمد نوید 
 لاہور(کرائم رپورٹر)ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور محمد نوید کی زیرِ صدارت اپنے دفتر میں تبدیلی تفتیش فرسٹ بورڈ کا انعقاد کیا گیااقدام قتل، اغواء ، چیک ڈس آنر، امانت میں خیانت، دھوکہ دہی اور نقب زنی کے 29 مقدمات زیر بحث آئیانویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ تبدیلی تفتیش فرسٹ بورڈ میں تمام ڈویڑنل ایس پیز نے شرکت کی ترجمان پولیس کے مطابق افسران نے دونوں فریقین کو سننے کے بعد تبدیلی تفتیش سے متعلق احکامات جاری کیے گئے علی احمد اور نبیل احمد اقدام قتل، شہزاد رفیق، خادم حسین اور خرم شہزاد امانت میں خیانت کے مقدمات کی تفتیش تبدیلی کے لیے پیش ہوئے،انعم بی بی، محمد اشرف چیک ڈس آنر جبکہ عالیہ اسحاق، راشد خان اور محمد عرفان چوری کے مقدمات کی تفتیش تبدیلی کے لیے پیش ہو ئے اختیارات سے تجاوز اور میرٹ پر تفتیش نہ کرنیوالے متعدد  افسران کو وارننگز اور شوکاز نوٹس جاری کئے گئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کے مطابق عوام الناس کی شکایات کے فوری ازالے کو ہر صورت یقینی بنایا جارہا ہے تبدیلی تفتیش بورڈ میں میرٹ پر فوری انصاف کی فراہمی کو ہمیشہ مقدم رکھا جاتا ہے، خواتین اور بچوں  سے متعلقہ مقدمات کو برق رفتاری سے نمٹایا جا رہا ہے، پولیس افسران مظلوم کو فوری ریلیف کی فراہمی میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں شہریوں کی داد رسی کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں،