شہریوں کی داد رسی ، میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں: ایس ایس محمد نوید
لاہور(کرائم رپورٹر)انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز میں شہریوں کو میرٹ پر انصاف کی فراہمی کا عمل جاری ہیایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور محمد نوید کی زیرِ صدارت اپنے دفتر میں تبدیلی تفتیش فرسٹ بورڈ کا انعقاد کیا گیا انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ تبدیلی تفتیش فرسٹ بورڈ میں تمام ڈویڑنل ایس پیز نے شرکت کی ترجمان پولیس کے مطابق قتل، اقدام قتل، اغواء ، چیک ڈس آنر، امانت میں خیانت، دھوکہ دہی اور ڈکیتی کے 32 مقدمات زیر بحث آئے افسران نے دونوں فریقین کو سننے کے بعد تبدیلی تفتیش سے متعلق احکامات جاری کیے مدعی بابر غفور، محمد بشیر، حیدر علی اور فصیح فاروق قتل کے مقدمات کی تفتیش تبدیلی کے لیے پیش ہوئے مدعی عبد الطیف اقدام قتل، شہباز خان اغواء ، شعیب اسلام چیک ڈس آنر جبکہ انتظار حسین امانت میں خیانت کے مقدمہ کی تفتیش تبدیلی کے لیے پیش ہوئیا اختیارات سے تجاوز اور میرٹ پر تفتیش نہ کرنیوالے متعدد افسران کو وارننگز اور شوکاز نوٹس جاری کئے گئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کے مطابق عوام الناس کی شکایات کے فوری ازالے کو ہر صورت یقینی بنایا جارہا ہے،تبدیلی تفتیش بورڈ میں میرٹ پر فوری انصاف کی فراہمی کو ہمیشہ مقدم رکھا جاتا ہے، خواتین اور بچوں سے متعلقہ مقدمات کو برق رفتاری سے نمٹایا جا رہا ہے،پولیس افسران مظلوم کو فوری ریلیف کی فراہمی میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں،شہریوں کی داد رسی کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، *