میرٹ پر تفتیش نہ کرنیوالے افسران کو وارننگز

 عوام کیلئے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں:ایس ایس پی  محمد نوید
لاہور(کرائم رپورٹر)انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز میں شہریوں کو میرٹ پر انصاف کی فراہمی کا عمل جاری ہیایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور محمد نوید کی زیرِ صدارت اپنے دفتر میں تبدیلی تفتیش فرسٹ بورڈ کا انعقاد کیا گیاانویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ تبدیلی تفتیش فرسٹ بورڈ میں تمام ڈویڑنل ایس پیز نے شرکت کی ترجمان پولیس کے مطابق اقدام قتل، اغواء￿ ، چیک ڈس آنر، امانت میں خیانت، دھوکہ دہی اور نقب زنی کے 21 مقدمات زیر بحث آئیافسران نے دونوں فریقین کو سننے کے بعد تبدیلی تفتیش سے متعلق احکامات جاری کیے مدعی احمد ثناء￿  ہاشمی، حافظ محمد نعیم اور نبیل احمد اقدام قتل جبکہ ارشاد بی بی اغواء￿  کے مقدمہ کی تفتیش تبدیلی کے لیے پیش ہوئے تنویر خان اور محمد اکرم امانت میں خیانت، زرتاشہ علی چیک ڈس آنر جبکہ عالیہ اسحاق اور عبداللہ چوری کے مقدمہ کی تفتیش تبدیلی کے لیے پیش ہوئے،اختیارات سے تجاوز اور میرٹ پر تفتیش نہ کرنیوالے متعددافسران کو وارننگز اور شوکاز نوٹس جاری کئے گئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کے مطابق عوام الناس کی شکایات کے فوری ازالے کو ہر صورت یقینی بنایا جارہا ہیتبدیلی تفتیش بورڈ میں میرٹ پر فوری انصاف کی فراہمی کو ہمیشہ مقدم رکھا جاتا ہے  خواتین اور بچوں سے متعلقہ مقدمات کو برق رفتاری سے نمٹایا جا رہا ہیپولیس افسران مظلوم کو فوری ریلیف کی فراہمی میں اپنا بھر پور کردار ادا کریںشہریوں کی داد رسی کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں