ناقص تفتیش، متعدد افسروں کو شوکاز نوٹس

 تبدیلی تفتیش  بورڈ  کا اجلاس ، قتل، اقدام قتل، اغواء  ، چیک ڈس آنر ،، دھوکہ دہی اور ڈکیتی کے35 مقدمات  پر غور
 لاہور(کرائم رپورٹر) ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور محمد نوید کی زیر صدارت انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز میں تبدیلی تفتیش فرسٹ بورڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام ڈویڑنل ایس پیز نے شرکت کی۔ ترجمان پولیس کے مطابق قتل، اقدام قتل، اغواء￿ ، چیک ڈس آنر، امانت میں خیانت، دھوکہ دہی اور ڈکیتی کے 35 مقدمات زیر بحث آئے۔ افسران نے دونوں فریقین کو سننے کے بعد تبدیلی تفتیش سے متعلق احکامات جاری کیے۔ قتل کے مقدمات میں نسرین بی بی، علی رضا اور محمد رمضان جبکہ اقدام قتل میں اکرم خان اور فتح محمد کے کیسز پیش ہوئے۔ امانت میں خیانت، چیک ڈس آنر اور دھوکہ دہی سمیت دیگر مقدمات بھی بورڈ میں پیش کیے گئے۔ اختیارات سے تجاوز اور میرٹ پر تفتیش نہ کرنے والے افسران کو وارننگز اور شوکاز نوٹسز جاری کیے گئے۔ ایس ایس پی محمد نوید کے مطابق عوامی شکایات کے فوری ازالے کو یقینی بنایا جا رہا ہے، خواتین و بچوں کے مقدمات ہنگامی بنیادوں پر نمٹائے جا رہے ہیں اور شہری کسی بھی وقت دفتر سے رجوع کر سکتے ہیں۔