تفتیشی افسران اور فریقین نے اپنے اپنے موقف سے افسران کو آگاہ کیا
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی زیر صدارت تبدیلی تفتیش بورڈ کا انعقاد کیا گیاتبدیلی تفتیش سیکنڈ بورڈ میں ڈی ایس پی لیگل جاوید آصف سمیت دیگر افسران نے شرکت کی ترجمان پولیس کے مطابق تبدیلی تفتیش بورڈ میں اغواء ، چوری، منشیات اور دھوکہ دہی کے 10 مقدمات زیر بحث آئے، تبدیلی تفتیش بورڈ میں تفتیشی افسران اور فریقین نے اپنے اپنے موقف سے افسران کو آگاہ کیابورڈ میں افسران نے دونوں فریقین کو سننے کے بعد تبدیلی تفتیش سے متعلق احکامات جاری کییڈی آئی جی سید ذیشان رضا نے چند مقدمات میں ناقص تفتیش پر تفتیشی افسران کی سرزنش کی اور شوکاز نوٹس جاری کییڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان حیدر کا کہنا تھا کہ دوران تفتیش میرٹ پر سمجھوتہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گاتبدیلی تفتیش بورڈ کا مقصد شہریوں کے مسائل کا فوری حل ہیتفتیشی افسران تفتیش کے عمل کو شفاف بنا کر انصاف کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھیں،