بدمعاش نصراللہ شریف شہریوں سے اسلحہ کے زور پر موبائل فونز چھینتا تھا
بھتہ خور ملزم نصراللہ رقم لینے کے بعد شہریوں کو موبائل فون واپس کر دیتا تھا
لاہور(کرائم رپورٹر)اقبال ٹاؤن پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے بدمعاش بھتہ خور ملزم کو گرفتار کر لیاایس ایچ او اقبال ٹائون عامر شہزاد کے مطابق بدمعاش ملزم نصراللہ شریف شہریوں سے اسلحہ کے زور پر موبائل فونز بھی چھینتا تھابھتہ خور ملزم نصراللہ رقم لینے کے بعد شہریوں کو موبائل فون واپس کر دیتا تھاملزم نصراللہ نے شہری سمیر پر مون مارکیٹ میں تشدد کیا اور پیسے بھی چھین لئے ملزم نصراللہ نے سمیر کے والد مبارک کو یرغمال بنا کر 1 لاکھ مانگ لئے شہری مبارک کی بیوی نے پولیس کی مدد کے لئے تھانہ اقبال ٹاؤن درخواست دی ایس پی اقبال ٹائون ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق اقبال ٹاؤن پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم نصراللہ کو گرفتار کر لیاریکارڈ یافتہ بدمعاش بھتہ خور ملزم نصراللہ کے خلاف مقدمہ درج مزید تفتیش کے لئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیاایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے ایس ایچ او اقبال ٹاؤن عامر شہزاد اور پولیس ٹیم کو شاباش دی بدمعاش بھتہ خور مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کے لئے ہر وقت موجود ہیں