لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی انویسٹیگیشن لاہور سید ذیشان رضا نے انویسٹیگیشن ونگ میں 12 افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف سرکلز اور تھانوں میں انچارج انویسٹیگیشن تبدیل یا تعینات کر دیے گئے ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق کے مطابق انسپکٹر اکرم حسین کو انچارج انویسٹیگیشن سرور روڈ تعینات کیا گیا۔انسپکٹر نعیم الحق کو انچارج انویسٹیگیشن جنوبی چھاؤنی مقرر کیا گیاسب انسپکٹر ذیشان خان کو انچارج انویسٹیگیشن شالیمار تعینات کیا گیاسب انسپکٹر احسان الحق کو شالیمار سے کلوز لائن کر دیا گیاسب انسپکٹر محسن رفیق کو انچارج انویسٹیگیشن غازی آباد تعینات کیا گیاسب انسپکٹر خالد فاروق کو انچارج انویسٹیگیشن سبزہ زار مقرر کیا گیاانسپکٹر گوہر اقبال کو سبزہ زار سے تبدیل کرکے انچارج انویسٹیگیشن سندر تعینات کیا گیاانسپکٹر عمر فاروق کو انچارج انویسٹیگیشن ملت پارک تعینات کیا گیاسب انسپکٹر آصف ریاض کو انویسٹیگیشن ہیڈ کوارٹر کلوز کر دیا گیاسب انسپکٹر معین الیاس کو انچارج انویسٹیگیشن مغل پورہ مقرر کیا گیاسب انسپکٹر وقاص کو مغل پورہ سے کلوز کرکے ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیاانسپکٹر عامر سلیم کو رنگ محل سے تبدیل کرکے انچارج انویسٹیگیشن بادامی باغ لگایا گیاانسپکٹر نبیلہ کوثر کو مسلم ٹاؤن سے منتقل کرکے انچارج انویسٹیگیشن رنگ محل تعینات کیا گیا۔سب انسپکٹر علی رضا کو بادامی باغ سے تبدیل کرکے انچارج انویسٹیگیشن مسلم ٹاؤن مقرر کیا گیاانسپکٹر عمران پاشاہ کو انچارج انویسٹیگیشن مناواں تعینات کیا گیا ہیڈی آئی جی انویسٹیگیشن کے مطابق تبادلے پیشہ ورانہ کارکردگی بہتر بنانے اور انویسٹیگیشن امور میں بہتری لانے کے لیے کیے گئے ہیں۔