لاہور ( کرائم رپورٹر) انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز میں پولیس افسران کو پروموشنل رینک لگانے کی تقریب کا انعقاد ہوا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید ، ایس پی سی آر ڈاکٹر عقیلہ نیاز نقوی نے افسران کو رینک لگائے۔ پروموٹ ہونیوالے افسران میں سعدیہ محبوب، سونیا لیاقت، انعم رحمت ، سونیا ناہید ،صداقت علی،تصدق حسین، حسنین سلیم اور ریحان انجم و دیگر شامل ہیں۔