لاہور(کرائم رپورٹر)انویسٹی گیشن ونگ میں تعینات 6 سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دیدی گئی۔ اس سلسلے میں انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز میں پروموشنل رینک لگانے کی تقریب ہوئی، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان رضا اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے ترقی پانیوالوں کو نئے رینک لگائے جن میں لیڈی انسپکٹرز عمارہ سرور، فرزانہ طفیل ،انسپکٹر فیصل ، فیض الحسن، غفران اور ریاض شامل ہیں۔ اس موقع پر ذیشان رضا نے افسروں کو مبارکباد دیتے کہا کہ بروقت ترقی ہر پولیس افسر کا بنیادی حق ہے، جس سے انکی حوصلہ افزائی اور کارکردگی میں مزید بہتری آتی ہے۔ ترقی پانے والے افسر شہریوں کوانصاف فراہمی کیلئے مزید محنت، لگن اور دلجمعی سے فرائض انجام دیں۔