ایس پی سٹی کا نوٹس ،سرکل افسر کو فوری انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی
لاہور (کرائم رپورٹر) ایس ایچ او شاد باغ کے گجر پورہ انویسٹی گیشن ونگ کے تھانیدار پر تشدد کے مبینہ واقعہ کا ایس پی سٹی نے نوٹس لے لیا۔ سرکل افسر کو فوری انکوائری کر کے حقائق پر مبنی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق اے ایس آئی تبسم کسی درخواست کے سلسلہ میں مدعی مقدمہ کے ہمراہ تھانہ آیا تھا۔ مدعی مقدمہ کا مئوقف سننے کے لیے اسے علیحدہ بلایا گیا جبکہ اے ایس آئی تبسم کو ویٹنگ ایریا میں بیٹھنے کے لیے کہا گیا۔ اس پر اے ایس آئی نے ناراضگی کا اظہار کیا جس کے بعد ساتھی اہلکاروں کی مداخلت سے معاملہ افہام و تفہیم سے ختم ہو گیاانکوائری کے مطابق ایس ایچ او شاد باغ کی جانب سے اے ایس آئی کو حوالات میں بند کرنے یا تشدد و تھپڑ مارنے کے الزامات درست نہیں پائے گئے۔ایس پی سٹی انویسٹی گیشن فرحت عباس کا کہنا ہے کہ اگر مزید انکوائری میں کسی اہلکار کا قصور ثابت ہوا تو اس کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ محکمانہ احتساب اور اختیارات سے تجاوز پر زیرو ٹالرینس کی پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے