سمن آباد : سگریٹ شاپ سے دو نوجوان اغواء

ملزمان حسنین اور طلحہ کو سفید ڈالے اور کیری ڈبے میں لے گئے
 لاہور(کرائم رپورٹر)سمن آباد کے علاقہ میں سگریٹ شاپ سے دو نوجوانوں کو اغواء کرلیا گیاپولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مغوی حسنین کے والد عامر رشید کے بیان پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ایف آئی آر متن کے مطابق ملزمان نے حسنین اور اسکے دوست طلحہ کو دوکان سے اغواء کیاملزمان سفید رنگ کے ڈالے اور کیری ڈبے پر سوار تھے پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تحقیقات جاری ہیں اور جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا