سمن آباد :نوجوان نے خودکشی کر لی

 زبیدہ پارک  کا شیراز گھریلو حالات سے دلبرداشتہ تھا، پنکھے سے لٹک کر دکھوں سے نجات،منوں مٹی تلے جا سویا
لاہور(کرائم رپورٹر)سمن آباد کے علاقے زبیدہ پارک میں 40 سالہ شخص نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔ریسکیو حکام کے مطابق 40 سالہ شیراز بٹ نے پنکھے سے لٹک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیاذرائع کا کہنا ہے کہ شیراز نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر یہ انتہائی قدم اٹھایاپولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر مردہ خانے منتقل کر دیا ہے جبکہ واقعے کی قانونی کارروائی جاری ہے۔