ٹریفک حادثات، لڑکی سمیت 2ہلاک

  ہڈیارہ جانے والی مسافر کوسٹر افسوسناک حادثے کا شکار,19سالہ حفظہ کی ماری گئی ،8زخمی 
 بس نے موٹرسائیکل سوار کوکچل ڈالا 42سالہ اللہ یار خالق حقیقی سے جاملا ،بس ڈرائیور موقع سے فرار
 لاہور(کرائم رپورٹر)ٹریفک حادثات، لڑکی سمیت 2ہلاک ہو گئے برکی ہڈیارہ روڈ پر ریلوے سٹیشن سے ہڈیارہ جانے والی مسافر کوسٹر افسوسناک حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں ایک لڑکی جاں بحق سمیت8 افراد شدید زخمی ہو گئے اطلاع ملنے پر ایدھی ایمبولینس اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے 19سالہ حفظہ کی لاش کو قبضہ میں لیکر 65سالہ بلقیس 40سالہ عباس 75سالہ رفیق اور دیگر زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیاجہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے عینی شاہدین کے مطابق حادثہ ممکنہ طور پر تیز رفتاری یا گاڑی کے تکنیکی نقص کے باعث پیش آیاپولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی حادثے کے بعد ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی جسے بعد ازاں بحال کر دیا گیا۔کلالاں والا کھوہ مانگا منڈی کے علاقے میں تیز رفتار بس نے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر مار کر ہلاک کر دیا بتایا گیا ہے کہ کلالاں والا کھوہ مانگا منڈی کے علاقے میں تیز رفتار بس نے موٹرسائیکل سوار 42سالہ اللہ یار کو ٹکر مار کر ہلاک کر دیا بس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کرکے مزید کارروائی شروع کردی پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ میں جاں بحق شخص کی شناخت 42سالہ اللہ یار کے نام سے ہوئی