لاہور(کرائم رپورٹر)شہرلاہور میں پیش آنے والے مختلف حادثات اور واقعات کے دوران 3 افراد جان کی بازی ہار گئیایدھی ترجمان کے مطابق مغل پورہ میں لال پل کے قریب 35 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی جبکہ غالب مارکیٹ کے علاقے سے بھی 45 سالہ نامعلوم شخص مردہ حالت میں پایا گیا۔ دونوں افراد کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی کاہنہ کے علاقے کاچھا روڈ پر تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں 22 سالہ نوجوان زاہد ولد دین محمد جاں بحق ہو گیا تمام لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ شناخت نہ ہونے والے افراد کی لاشیں سرد خانے میں رکھوا دی گئی ہیں پولیس نے مزہد کارروائی شروع کردی