فیروز پور روڈ پر حادثہ ،45سالہ پروین جان گنوا بیٹھی ،6سالہ بیٹا عثمان زخمی، ریسکیو نے طبی امداد دی
رائیونڈ روڈ پر ایل ڈی اے ایونیو سگنل کے قر یب موٹر سائیکل، کار اور رکشہ کے درمیان تصادم ، عبدالحد مارا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)فیروز پور روڈ پر ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ ایک بچہ زخمی ہوگیاریسکیو حکام کے مطابق حادثہ موٹر سائیکل کے سلپ ہونے کے باعث پیش آیاجاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 45 سالہ پروین زوجہ مشتاق کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمی ہونے والے چھ سالہ بچے کی شناخت عثمان ولد مشتاق کے طور پر کی گئی ہے۔ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمی بچے کو فوری امداد فراہم کی۔ خاتون کی لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا، جبکہ زخمی بچے کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیاپولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔دریں اثنا رائیونڈ روڈ پر ایل ڈی اے ایونیو سگنل کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیاریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ موٹر سائیکل، کار اور رکشہ کے درمیان تصادم کے باعث پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیاجاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 21 سالہ عبدالحد ولد جاوید کے نام سے ہوئی ہے۔ ریسکیو ٹیم نے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو پولیس کے حوالے کر دیا ہیپولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔