موٹرسائیکل سوار نوجوان ٹرک کی زد میں آکر کچلا گیا ، ہربنس پور میں علی اعجاز حادثے میں جان گنوا بیٹھا
لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں مختلف واقعات کے دوران تین افراد جاں بحق ہو گئے متعلقہ تھانوں کی پولیس نے لاشیں مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیاایدھی ترجمان کے مطابق سبزہ زار ملتان روڈ کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل سوار 28 سالہ نوجوان ٹرک کی زد میں آکر کچلا گیا جس کی شناخت نہ ہوسکی دوسرے واقعہ میں ہربنس پورہ کے علاقہ میں تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل سلپ ہونے کے باعث دیپالپور کا رہائشی 36 سالہ علی اعجاز جاں بحق ہو گیا جبکہ باغبانپورہ کے علاقہ سے 52 سالہ نامعلوم شخص نشے کی زیادتی کے باعث دم توڑ گیا اطلاع ملنے پر متعلقہ تھانوں کی پولیس نے ایدھی رضاکاروں کی مدد سے لاشیں مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا