اوکاڑہ :ٹریفک حادثات، لڑکی سمیت 2افراد جاں بحق

ٹریکٹر کی ٹکر سے 16سالہ ثانیہ، ڈمپر،ٹرک تصادم میں ذوالفقار چل بسا 
اوکاڑہ، دیپالپور(خصوصی رپورٹ)اوکاڑہ میں دو ٹریفک حادثات کے باعث لڑکی سمیت 2افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو ون ون ٹو ٹو ذرائع کے مطابق پہلا حادثہ شاہبھور قبرستان کے قریب ہوا جہاں ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 16 سالہ لڑکی ثانیہ دختر ارشد موقع پر جاں بحق ہو گئی۔دوسرا حادثہ حجرہ شاہ مقیم میں ہوا جہاں ڈمپر اور منی ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں ٹرک کا ڈرائیور جاں بحق، جبکہ ڈمپر ڈرائیور معمولی زخمی ہوگیا۔ حادثہ علاقے قلعہ سوندھا سنگھ کے قریب پیش آیا۔ریسکیو حکام کے مطابق موقع پر ہی دم توڑ جانے والے ڈرائیور کی شناخت 55 سالہ ذوالفقار ولد قطب دین سکنہ ٹھینگ موڑ، جبکہ زخمی ڈمپر ڈرائیور کی شناخت 35 سالہ احسان اللہ ولد محمد سرفراز سکنہ سرگودھا کے نام سے ہوئی ہے۔