حادثات:لڑکی سمیت 2ہلاک

 موٹر سائیکل، بس ٹکر میں 22 سالہ افشاں، موٹرسائیکلوں میں تصادم میں شہری دم توڑ گیا
 اوکاڑہ،پاکپتن،(خصوصی رپورٹ)اوکاڑہ اور پاکپتن میں دو حادثات کے نتیجے میں لڑکی سمیت 2افراد جاں بحق ہوگئے۔ اوکاڑہ میں جی ٹی روڈ نزد 23 ٹو ایل کے قریب موٹر سائیکل اور بس میں ٹکر کے نتیجے میں 22 سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی۔حادثہ میں موٹر سائیکل پر سوار 22 سالہ افشاں دختر مقبول سکنہ 18 ون اے ایل موقع پر دم توڑ گئی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ایمبولینس فوراً جائے حادثہ پر پہنچی۔ ریسکیو ٹیموں نے نعش کو ضروری کارروائی کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا۔ 15 ایس پی پل پر دو تیز رفتار موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا ئے۔ ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ حادثہ اتنا شدید تھا کہ ایک شخص موقع پردم توڑ گیا، جبکہ ایک شدید زخمی ہوا۔حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ریسکیو اہلکاروں نے ضروری کارروائی کے بعد ڈیڈ باڈی کو لواحقین کے حوالے کر دیاجبکہ زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہسپتال پاکپتن منتقل کر دیا۔