چوہنگ: ڈمپر حادثہ میں تین افراد کی ہلاکت،مقدمہ درج

لاہور(کرائم رپورٹر)چوہنگ کے علاقہ میں ڈمپر حادثہ میں تین افراد کی ہلاکت کا مقدمہ درج کر لیامقدمہ نامعلوم ڈرائیور کے خلاف متوفی طیب کے والد کے بیان پر درج کیا گیا ایف آئی آر متن کے مطابق طیب رائیڈر عمیر کے ساتھ موٹر سائیکل پر جارہا تھا جب ڈمپر کی تیز رفتاری سے حادثہ پیش آیاحادثے میں طیب،عمیر اور وسیم جاں بحق جبکہ تین لوگ زخمی ہوئے پولیس کے مطابق حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور فرار ہوگیاڈمپر ڈرائیور کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں جلد ملزم کو گرفتار کرلیا جائے گا