ڈمپر حادثے میں5افراد کی ہلاکت،ڈرائیور عظیم گرفتار

 مقدمے میں قتل باالسبب، غفلت سے گاڑی چلانا سمیت دیگردفعات شامل ہیں
لاہور(کرائم رپورٹر)باغبانپورہ میں ڈمپرتلے دب کرپانچ افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ میں اہم پیش رفت سامنے آئی پولیس نے ڈمپر ڈرائیور عظیم کو گرفتار کرلیاملزم وقوعہ کے بعد فرار ہوگیا تھاپولیس کے مطابق پولیس نے ڈرائیورکیخلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کررکھا ہے مقدمے میں قتل باالسبب، غفلت سے گاڑی چلانا سمیت دیگردفعات شامل ہیں ایل ڈبلیوایم سی کے ڈمپرکی ٹکر سے 5افراد جاں بحق،4زخمی ہوئے،ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کے مطابق ٹریفک حادثہ ڈمپرکے ڈرائیورکی غفلت کے باعث پیش آیافرار ملزم کی گرفتاری کے لیے ایس ایچ او باغبانپورہ اور انچارج انویسٹی گیشن کے ہمراہ مشترکہ ٹیم تشکیل دی گئی ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے گرفتار کیا گیاملزم سے تفتیش کا عمل جاری ہے