دوسرا مقدمہ تھانہ نشتر کالونی میں درج ہوا، اسلحہ کی نمائش کا ملزم گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)سال 2024 کا آخری مقدمہ تھانہ شیراکوٹ میں درج کر لیا گیا اور 2025 کے آغاز میں پہلا مقدمہ تھانہ چوہنگ اور دوسرا مقدمہ تھانہ نشتر کالونی میں درج کیا گیا بتایا گیا ہے کہ شیرا کوٹ میں مقدمہ ملزم عبد الواحد کے خلاف پنجاب آرمز آرڈینیس کی دفعات کے تحت درج کیا گیا،مقدمہ نمبر 3543/24 تھانہ شیراکوٹ میں تعینات ٹرینی سب انسپکٹر ندیم علی کی مدعیت میں درج کیا گیا ایس ایچ او شیراکوٹ ملک خالد محمود کے مطابق ملزم عبد الواحد سے مختلف بور کی 4900 گولیاں برآمد ہوئیں،گرفتار ملزم نے نیو ائیر نائٹ پر ہوائی فائرنگ کیلئے گولیاں استعمال کرنا تھیں، ملزم کو خفیہ اطلاع پر ناکہ بندی کر کے بابو صابو سے گرفتار کیا گیاایس پی اقبال ٹاؤن بلال احمد نے ایس ایچ او شیراکوٹ اور پولیس ٹیم کو شاباش دی جبکہ سال 2025 کے آغاز میں مقدمہ تھانہ چوہنگ میں درج کر لیا گیامقدمہ نمبر 1/25 ملزم محمد قاسم کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت درج کیا گیا،ملزم کو ایس ایچ او چوہنگ انسپکٹر ناصر حمید نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیاایس ایچ او چوہنگ ناصر حمید کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم گجرات کا رہائشی ہے، غیر قانونی رائفل اور گولیاں برآمد ہوئیں،ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او چوہنگ اور پولیس ٹیم کو شاباش دی 2025 کے آغاز میں دوسرامقدمہ تھانہ نشتر کالونی میں درج کرلیا گیاسوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق نشتر کالونی پولیس نے سٹاپ اینڈ سرچ میتھڈ کے دوران ملزم کو گرفتار کیاملزم کی شناخت مورچہ پلی کماہاں کے قریب کی گئی ملزم کی اسلحہ کی نمائش کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔ملزم عبدالکبیر سے 30 بور پستول میگزین اور گولیاں برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔