عمران خان اور علی امین گنڈاپور کیخلاف پولیس اہلکار کی ہلاکت کا مقدمہ درج

تھانہ ٹیکسلا میں درج مقدمے میں سالار خان کاکڑ اور شاہد خٹک بھی نامزد‘ دہشت گردی کی دفعات بھی شامل
راولپنڈی(آئی این پی )ہکلہ انٹرچینج کے قریب پولیس کانسٹیبل کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ پی ٹی آئی قیادت کیخلاف درج کرلیا گیا۔تھانہ ٹیکسلا میں پولیس کی مدعیت میں درج مقدمے میں بانی پی ٹی آئی، وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور، سالار خان کاکڑ، شاہد خٹک کو نامزد کیا گیا ہے، مقدمے میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 14 اور انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔مقدمے کے مطابق حملہ آور ملزمان ٹیئر گیس گن، ربڑ بلٹس گنز اور اسلحہ سے مسلح تھے جنہوں نے پولیس افسران،اہلکاروں پر ڈنڈوں، پتھروں سے حملہ کیا۔ ملزمان نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی، بانی پی ٹی آئی و دیگر  قیادت کی مجرمانہ سازش کے تحت پولیس پر حملہ کیا گیا اور ملزمان کی شیلنگ کے باعث پولیس کو منتشر ہونا پڑا۔