نوجوان پاکستانی خاتون باکسر نے بھارتی حریف کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا

نوجوان پاکستانی خاتون باکسر نے بھارتی حریف کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا

ویب ڈیسک: پاکستان نے ایک اور شاندار کامیابی حاصل کر لی ہے، جہاں نوجوان خاتون باکسر اور جوجِتسو چیمپئن بانو بٹ نے بھارتی حریف رِچا شرما کو تاریخی شکست دے کر طلائی تمغہ جیت لیا ہے۔

ایشیائی جوجِتسو چیمپئن شپ 2025 کا انعقاد 23 سے 25 مئی تک اردن میں ہوا، جس میں پاکستان کی ٹیم نے ایک سونا اور متعدد کانسی کے تمغے حاصل کیے۔ بانو بٹ کی یہ فتح نہ صرف کھیل کے میدان میں بلکہ خطے کی سیاست میں بھی پاکستان کی بالادستی کا ثبوت ہے۔بانو بٹ نے اپنی بھرپور محنت اور عزم سے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا ہے، اور یہ کامیابی نوجوان نسل کے لیے ایک حوصلہ افزا مثال ثابت ہوئی ہے۔ پاکستانی نوجوان کھیل، تعلیم اور ٹیکنالوجی میں عالمی میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔پاکستانی ٹیم کی اس کامیابی نے ملک میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے نئی راہیں کھول دی ہیں، جس پر ملک بھر میں جشن کا سماں ہے۔