ویب ڈیسک: تھائی لینڈ میں ہونے والے بین الاقوامی پروفیشنل باکسنگ مقابلے میں پاکستان کے نوجوان باکسر شہیر آفریدی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کے باکسر ترجوت سنگھ باوا کو شکست دے دی۔
یہ فائٹ خاصی سنسنی خیز رہی، تاہم چوتھے راؤنڈ میں شہیر آفریدی نے بھارتی باکسر پر بھرپور حملہ کرتے ہوئے اسے مات دے دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی شہیر آفریدی نے پروفیشنل باکسنگ میں دنیا کے 50 بہترین باکسرز کی فہرست میں جگہ بنا لی ہے۔قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ ترجوت سنگھ باوا اب تک 8 پروفیشنل فائٹس میں ناقابل شکست رہے تھے، مگر شہیر آفریدی نے ان کے ناقابل شکست ریکارڈ کا خاتمہ کر دیا۔اس فتح کے بعد پاکستانی شائقین باکسنگ میں ایک نئے ستارے کے طلوع ہونے پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں، جبکہ سوشل میڈیا پر بھی شہیر آفریدی کو خوب داد دی جا رہی ہے۔