دبئی میں جاری گلوگل پاورلفٹنگ اینڈ باڈی بلڈنگ انٹرنیشنل چیمپئن شپ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔
سرگودھا سے تعلق رکھنے والے جواد احمد نے بھارت کے سندیپ سنگھ کو شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔اس عالمی مقابلے میں بھارت، سری لنکا، دبئی، جرمنی، فرانس، ساؤتھ افریقہ، میکسیکو، فن لینڈ، اٹلی، برطانیہ سمیت دیگر ممالک کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ جواد احمد نے ماسٹر کلاس اور اوورآل کلاس میں سخت مقابلے کے بعد پہلی پوزیشن حاصل کی۔
فائنل میں جواد احمد نے بھارتی کھلاڑیوں کو سخت مقابلے کے بعد شکست دی اور پاکستان کے لیے باڈی بلڈنگ کی کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیتا۔ بھارت نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا جبکہ سری لنکا کانسی کے تمغے کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہا۔جواد احمد نے اپنی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنا میرے لیے اعزاز اور فخر کی بات ہے۔"