کولمبیا: یونی ورسٹی کی بس کو حادثہ، 9 افراد ہلاک، 7 زخمی

 اونچے پل سے گزرتے ہوئے ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ سکا،پروفیسرز سمیت 26افراد سوارتھے
بگوٹا(آئی این پی)کولمبیا میں یونی ورسٹی کی بس کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں 9افراد ہلاک اور 7زخمی ہوگئے۔یونی ورسٹی کی بس میں طلبا اور پروفیسرز سمیت 26 مسافر سوار تھے۔غیرملکی خبر رساںادارے کے مطابق حادثے کا شکار بس یونی ورسٹی کی فیلڈ ٹرپ پر تھی۔مقامی پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب بس ایک اونچے پل سے گزر رہی تھی اور اس دوران ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ سکا۔بس حادثے میں زخمی ہونے والے 7 طلبہ کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔