فلوریڈا کی یونی ورسٹی میں فائرنگ سے 6افراد ہلاک،5زخمی

پانچ افراد موقع پردم توڑ گئے،ایک نے ہسپتال میں دم توڑا،مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیاگیا
 واشنگٹن (آ ئی این پی )امریکی ریاست فلوریڈا کی یونی ورسٹی میں فائرنگ سے 6افراد ہلاک اور 5زخمی ہوگئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ غیرملکی خبر رساںادارے کے مطابق فائرنگ یونی ورسٹی کی سٹوڈنٹ یونین بلڈنگ میں ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یونی ورسٹی میں فائرنگ کرنے والے مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق فلوریڈا یونی ورسٹی فائرنگ کے 6زخمی ہسپتال لائے گئے، ایک کی حالت تشویشناک تھی جو دوران علاج دم توڑ گیا۔