خراب مالی معاملات، وفاقی اردو یونی ورسٹی کا جلسہ تقسیم اسناد منسوخ

کراچی(آئی این پی) وفاقی وزارت تعلیم نے وفاقی اردو یونی ورسٹی کا جلسہ تقسیم اسناد منسوخ کر دیا۔وفاقی وزارت تعلیم نے اردو یونی ورسٹی انتظامیہ کو خط لکھ کر آگاہ کر دیا۔خط میں وفاقی وزارت تعلیم نے کہا کہ یونی ورسٹی مالی معاملات کے باعث جلسہ تقسیم اسناد کے انعقاد کی متحمل نہیں، براہ کرم اس شیڈول کو ملتوی کر دیا جائے۔یاد رہے کہ وفاقی اردو یونی ورسٹی کا جلسہ تقسیم اسناد 9نومبر کو گورنر ہائوس کراچی میں ہونا تھی۔