خضدار حملے میں زخمی مزید 2طالبات شہید ہوگئیں، شہید طلباء کی تعداد 8 ہوگئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے ضلع خضدار میں سکول بس پر بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں شہید طلباء کی تعداد 8 ہوگئی۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق 8 معصوم جانیں فتنہ الہندوستان کی پاکستان میں دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ گئیں۔مزید دو طلباء شیما ابراہیم اور مسکان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئیں، حملے میں شہید ہونے والوں میں 7 طالبات اور ایک طالب علم شامل ہے۔