بھارت:2طالبات نے چلتی بس سے چھلانگ لگادی

  نئی دہلی (آئی این پی )بھارت میں نویں جماعت کی 2طالبات نے چلتی بس سے چھلانگ لگا دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست مدھیہ پردیش کے شہر داموہ میں پیش آیا جہاں بس ڈرائیور اور کنڈکٹر سمیت مزید 2افراد کے نازیبا جملے اور مشکوک حرکات پر 2طالبات نے بس سے چھلانگ لگا دی۔ پولیس نے بتایا کہ بس میں موجود 4لوگوں نے فحش تبصرے کرنا شروع کیے جس پر طالبات نے بس روکنے کا کہا لیکن ڈرائیور نے انکار کردیا جب کہ بس میں بیٹھے لوگ دونوں طالبات کو گھورتے رہے اور بس کا پچھلا دروازہ بھی بند کردیا جس پر طالبات کو خطرہ محسوس ہوا، انہوں نے اپنی جان بچانے کیلئے چلتی بس سے چھلانگ لگا دی۔پولیس نے بتایا کہ چھلانگ لگانے کی وجہ سے دونوں طالبات زخمی ہوگئیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق شکایت پر ڈرائیور اورکنڈکٹر سمیت دیگر 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔