کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) خضدار میں سکول بس پر بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے طلبہ کی تعداد 6 ہو گئی۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق اس دہشت گردانہ حملے میں حیدر شدید زخمی ہوگیا تھا، جو دورانِ علاج جانبر نہیں ہو سکا، جبکہ ایک اور زخمی طالبہ ملائکہ بھی زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئی، دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والوں میں 5 طالبات اور ایک طالب علم شامل ہیں۔