راولپنڈی: جرگے کے حکم پر خاتون کے قتل کیس میں 8 ملزمان پر فردِ جرم عائد

راولپنڈی: جرگے کے حکم پر خاتون کے قتل کیس میں 8 ملزمان پر فردِ جرم عائد

راولپنڈی کی ڈسٹرکٹ کورٹ میں مبینہ طور پر جرگے کے حکم پر پیرودھائی میں شادی شدہ خاتون سدرہ عرب کے قتل کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فرحت جبین رانا کے روبرو جرگے کے سربراہ عصمت اللّٰہ خان سمیت 8 ملزمان پر فردِ جرم عائد کر دی گئی۔ تاہم تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے الزامات مسترد کر دیے۔عدالت نے مقدمے میں نامزد مزید دو ملزمان کی بعد از گرفتاری ضمانت بھی منظور کر لی، جبکہ اس سے قبل 6 ملزمان کی ضمانت پہلے ہی منظور کی جا چکی ہے۔عدالت نے کیس کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے سدرہ عرب قتل کیس کا ٹرائل روزانہ کی بنیاد پر چلانے کا حکم بھی جاری کر دیا ہے۔