26 نومبر احتجاج کیس: 11 گرفتار ملزمان پر فردِ جرم عائد

26 نومبر احتجاج کیس: 11 گرفتار ملزمان پر فردِ جرم عائد

انسدادِ دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کے مقدمے میں 11 گرفتار ملزمان پر فردِ جرم عائد کردی۔

 عدالتی کارروائی
کیس کی سماعت انسدادِ دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی۔عدالت نے ملزمان پر فردِ جرم عائد کی تاہم ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کردیا۔عدالت نے مزید سماعت 24 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
 مقدمے کی صورتحال
اس مقدمے میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت 13 نومبر تک عبوری ضمانتوں پر ہے۔پولیس کے مطابق، تھانہ سیکرٹریٹ میں درج مقدمے میں 195 کارکنان شامل ہیں۔
ان میں سے گرفتار ملزمان کا چالان عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے۔عدالت پہلے ہی 184 غیر حاضر ملزمان کو اشتہاری قرار دے چکی ہے۔