ڈاکٹر شاہد صدیق قتل کیس میں عدالت نے اہم پیشرفت کرتے ہوئے مرکزی ملزم عبدالقیوم سمیت سات ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج مرزا اورنگ زیب نے کی۔ عدالت میں پیش ملزمان میں عبدالقیوم (مرکزی ملزم)، سجاد، شاہد، شہریار، ثقلین، ریاض اور نوازش شامل ہیں۔ تمام ملزمان نے عدالت میں صحتِ جرم سے انکار کیا ہے۔عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کر لیا ہے تاکہ مقدمے کی کارروائی آگے بڑھائی جا سکے۔ کیس کی مزید سماعت 30 اگست تک ملتوی کر دی گئی ہے۔یہ مقدمہ تھانہ کاہنہ پولیس نے درج کیا تھا، اور اب عدالت میں باقاعدہ ٹرائل کا آغاز ہو چکا ہے۔ کیس کے دوران عدالت تمام قانونی تقاضوں اور شواہد کی جانچ کرے گی تاکہ واقعے میں ملوث ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔