راولپنڈی: جرگے کے فیصلے پر شادی شدہ خاتون کے قتل کیس میں مزید 2 ملزمان گرفتار

راولپنڈی: جرگے کے فیصلے پر شادی شدہ خاتون کے قتل کیس میں مزید 2 ملزمان گرفتار

راولپنڈی کے علاقے پیرودھائی میں جرگے کے فیصلے پر شادی شدہ خاتون کے قتل کیس میں پولیس نے مقتولہ کے دوسرے شوہر عثمان کے والد اور ماموں کو گرفتار کر لیا۔

 گزشتہ روز کی پیش رفت
گزشتہ روز اس کیس میں گرفتار 6 ملزمان کو سول جج قمر عباس تارڑ کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے پولیس کی استدعا پر انہیں 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔پولیس نے عدالت سے کہا کہ ملزمان سے آلہ قتل برآمد کرنا ہے، لہٰذا ان کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے، تاہم عدالت نے یکم اگست کو دوبارہ پیشی کا حکم دیتے ہوئے ریمانڈ 4 دن کا منظور کیا۔

 قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم مکمل
دوسری جانب مقتولہ کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا۔ فارنزک ٹیم نے لاش کے نمونے حاصل کیے جبکہ گرفتار ملزمان نے قبر کی نشاندہی بھی کی۔