نئی نسل کو منشیات سے بچانے کے لیے کریک ڈاؤن جاری رہے گا:وفاقی وزیر داخلہ

نئی نسل کو منشیات سے بچانے کے لیے کریک ڈاؤن جاری رہے گا:وفاقی وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ نئی نسل کو منشیات سے محفوظ رکھنے کے لیے ہر سطح پر کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

انہوں نے یہ بات اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) ہیڈکوارٹر کے دورے کے دوران کہی، جہاں انہوں نے زیرتعمیر نیشنل کاؤنٹر نارکوٹکس کوآرڈینیشن سینٹر کا معائنہ بھی کیا۔اس موقع پر وزیر داخلہ کی زیر صدارت اے این ایف ہیڈکوارٹر میں اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں منشیات کے خلاف جاری کارروائیوں، تعلیمی اداروں میں آگاہی مہم، اور افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔محسن نقوی نے اے این ایف کی کارکردگی کو سراہا اور بتایا کہ منشیات کے جرائم میں سزا کی شرح 42 فیصد تک پہنچ گئی ہے، جبکہ 22 ملکی اور 9 غیر ملکی منشیات کے نیٹ ورکس کو توڑا گیا ہے۔اجلاس میں ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے اے این ایف فاؤنڈیشن کے قیام کی اصولی منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ اے این ایف کے حال ہی میں شہید ہونے والے 6 اہلکاروں کے بلند درجات کے لیے دعا بھی کی گئی۔