لاہور: ڈرگ فری پنجاب مشن کے تحت صوبہ بھر میں انسدادِ منشیات آپریشنز جاری ہیں۔
پولیس ترجمان کے مطابق رواں سال کے دوران منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 73 ہزار 850 چھاپے مارے گئے، جن میں 45 ہزار 298 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔ترجمان کے مطابق ملزمان سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئیں، جن میں 25 ہزار 633 کلوگرام چرس، 2381 کلوگرام ہیروئن، 2500 کلوگرام افیون اور 6 لاکھ 12 ہزار 308 لیٹر شراب شامل ہیں۔
صوبائی دارالحکومت لاہور میں الگ سے کارروائیوں کے دوران 9107 منشیات فروش گرفتار کیے گئے، جبکہ ان کے قبضے سے 4317 کلوگرام چرس، 496 کلوگرام ہیروئن، 885 کلوگرام آئس، 273 کلوگرام افیون اور 52 ہزار 356 لیٹر شراب برآمد ہوئی۔آئی جی پنجاب نے ہدایت دی ہے کہ منشیات فروشوں اور اسمگلرز کے خلاف خصوصی آپریشنز مزید تیز کیے جائیں اور تمام ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سزائیں دلائی جائیں۔