اداکارہ سارہ لورین نے حال ہی میں ایک شو کے دوران اپنے ساتھی اداکار شان شاہد کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ موڈ میں رہتے ہیں، جس کی وجہ سے لوگ اکثر ان سے ڈرتے ہیں۔
شو کے میزبان تابش ہاشمی نے سارہ سے پوچھا کہ اگر آپ کو شان سے کسی بات پر شکایت کرنی ہو تو کیا شکایت ہوگی؟ سارہ نے جواب دیا کہ شان بہت بڑے اسٹار ہیں اور ان کے ساتھ وہ ہمیشہ اچھے انداز میں پیش آتے ہیں، لہٰذا ذاتی طور پر ان کے رویے پر انہیں کوئی شکایت نہیں۔تاہم، سارہ نے یہ بھی کہا کہ شان سیٹ پر تھوڑے پُرسکون اور خوش مزاج رہیں تو بہتر ہوگا، کیونکہ ان کے موڈ کی وجہ سے سیٹ پر موجود دیگر لوگ اکثر خوفزدہ رہتے ہیں۔یہ انکشاف سوشل میڈیا پر بھی کافی وائرل ہوا ہے، اور فینز کی جانب سے سارہ کے کھلے انداز کی تعریف کی جا رہی ہے، جبکہ شان کے پرسنالٹی پہ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔