اداکارہ سارہ عمیر نے اپنی سابقہ طلاق سے متعلق بیان پر یوٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ مرد عورت کی زندگی میں سب سے بڑا اثاثہ ہوتے ہیں۔
سارہ عمیر نے ایک نجی پوڈکاسٹ میں انٹرویو کے دوران اپنے شوہر اور ہدایت کار محسن طلعت کا ذکر کیا اور انہیں سابق شوہر کہنے سے گریز کیا۔اداکارہ نے کہا کہ پہلے انہوں نے شوہر کے کیریئر سے متعلق مشوروں کو نظر انداز کیا، جس کی وجہ سے انہیں پیشہ ورانہ نقصان اٹھانا پڑا، اب ہر کردار کے انتخاب سے قبل وہ شوہر سے مشورہ ضرور کرتی ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ انڈسٹری میں ان کا کوئی قریبی دوست نہیں، سوائے اپنے شوہر کے، اور حقیقی دوستی کا اصل مرکز ان کے شوہر اور بچوں کے ساتھ تعلق ہے۔سارہ عمیر کے مطابق مرد عورت کی زندگی میں نگہبان اور کفیل کے طور پر اہم کردار ادا کرتے ہیں اور قیادت کا کردار مردوں کو ہی زیب دیتا ہے۔
پس منظر:
قبل ازیں سارہ عمیر نے ایک پروگرام میں اپنی طلاق کے صدمے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ تماشہ میں شرکت ان کا ذاتی صدمہ کم کرنے کا ذریعہ تھی۔سارہ عمیر نے 2014ء تک شوبز انڈسٹری میں کام کیا، تاہم محسن طلعت سے شادی کے بعد میڈیا انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کی۔اس جوڑے کے دو بیٹے ہیں۔