سابق پاکستانی کرکٹر عبدالرزاق نے فلمی اداکارہ اور تھیٹر ڈانسر دیدار کے ساتھ اپنے تعلقات پر کھل کر بات کی ہے، جنہیں ماضی میں ان کے درمیان محبت کی خبریں گردش کر رہی تھیں۔
عبدالرزاق نے حالیہ دنوں میں اس بات کا اعتراف کیا کہ ان کی دیدار کے ساتھ بہت اچھی دوستی تھی اور وہ دونوں شادی کے فیصلے تک پہنچ گئے تھے، تاہم عبدالرزاق نے اس تعلق کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔عبدالرزاق نے کہا کہ ان کا تعلق ایک کنزرویٹو فیملی سے تھا، جس میں تھیٹر اور فلم انڈسٹری کا کیریئر قبول نہیں کیا جا سکتا تھا۔ انہوں نے دیدار سے کہا کہ وہ اپنے اس پروفیشن کو چھوڑ دیں، تاہم دیدار نے اپنے کیریئر کو ترک کرنے سے انکار کیا۔
اسی وجہ سے دونوں نے اپنی راہیں جدا کر لیں۔ عبدالرزاق نے کہا کہ محبت ایک خوبصورت احساس ہوتا ہے، مگر کبھی کبھار حالات اور سماجی حدود بھی تعلقات کو متاثر کرتے ہیں۔دوسری جانب، دیدار نے بھی اس تعلق کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے درمیان معاملات درست نہ ہو سکے، لیکن وہ عبدالرزاق کا بے حد احترام کرتی ہیں۔