بھارت میں ایندھن بحران: پیٹرول پمپس پر پولیس تعینات، شہری قطاروں میں لپٹے

بھارت میں ایندھن بحران: پیٹرول پمپس پر پولیس تعینات، شہری قطاروں میں لپٹے

بھارت میں ایندھن بحران کی شدت بڑھ گئی ہے جس کے باعث پیٹرول پمپس پر پولیس اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں تاکہ رش اور ہنگامہ آرائی کو کنٹرول کیا جا سکے۔

عالمی نشریاتی اداروں کی رپورٹس کے مطابق ملک بھر میں پیٹرول اور ڈیزل کی شدید قلت کی وجہ سے شہری لمبی قطاروں میں کھڑے ہیں اور کئی مقامات پر لوگ پیٹرول حاصل کرنے کے لیے کئی گھنٹے انتظار کر رہے ہیں۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گیس کی قلت نے بھارت کے غریب طبقے کو دوبارہ لکڑی اور کوئلے جلانے پر مجبور کر دیا ہے، اور مارکیٹوں میں دستیاب گیس کی قیمتیں بھی تیزی سے بڑھ گئی ہیں۔ اس بحران کے باعث ملک کی داخلی معیشت اور روزمرہ زندگی پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ماہر بین الاقوامی امور، پروفیسر جان میئر شائمر کے مطابق مشرق وسطیٰ میں جاری تنازعات بھارت کی توانائی کی درآمدات پر دباؤ ڈال رہے ہیں، جو ملک کی داخلی معیشت کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔

 امریکی سیاسی ماہرین بھی کہتے ہیں کہ بھارت اس بحران کی وجہ سے ایک نقصان اٹھانے والا ملک بنتا جا رہا ہے، اور اس صورتحال میں فوری توانائی کی ریلیف اقدامات کی ضرورت ہے۔اس دوران حکومت اور حکام نے عوام سے درخواست کی ہے کہ ایندھن کے ذخائر کے حوالے سے ہنگامہ آرائی سے گریز کریں اور ضروری احتیاطی اقدامات کریں۔