پٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال: لاہور میں 375 پٹرول پمپس بند، 150 پمپس کھلے رہیں گے

پٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال: لاہور میں 375 پٹرول پمپس بند، 150 پمپس کھلے رہیں گے

پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کی کال کے بعد لاہور میں پٹرول کی فراہمی متاثر ہونے کا امکان ہے۔

صدر لاہور پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن جہانزیب ملک کے مطابق ہڑتال کے دوران شہر بھر کے 375 پٹرول پمپس بند رہیں گے، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے براہِ راست چلائے جانے والے تقریباً 150 پٹرول پمپس معمول کے مطابق کھلے رہیں گے، جہاں سے شہری پٹرول اور ڈیزل حاصل کر سکیں گے۔دوسری جانب متعلقہ حکام نے کہا ہے کہ وہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں تاکہ ایندھن کی فراہمی میں کسی بڑے بحران سے بچا جا سکے اور عوام کو کم سے کم مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔