پاکستان سپر لیگ (PSL) 11 کے آغاز سے قبل پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے اپنی ٹیم کی بولنگ پر کھل کر تبصرہ کیا اور کہا کہ گزشتہ سیزنز میں یہ ٹیم کی سب سے بڑی کمزوری رہی ہے، لیکن اس بار نئے کھلاڑیوں کی شمولیت سے اس کمی کو دور کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
بابر اعظم نے کہا کہ صرف مضبوط بولنگ ہونا کافی نہیں بلکہ اصل کامیابی اس بات پر ہے کہ ٹیم اپنے پلان پر کس حد تک عمل کرتی ہے۔ اگر حکمتِ عملی پر صحیح طریقے سے عمل نہ کیا جائے تو بہترین بولرز بھی مؤثر ثابت نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ٹیم اس بار مکمل توجہ اپنے پلانز پر عمل درآمد پر دے رہی ہے اور بہتر کارکردگی کے لیے پُرامید ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پشاور زلمی 2017ء کی چیمپئن ٹیم ہے، مگر گزشتہ چند سیزنز میں بولنگ کی کمزوریوں کی وجہ سے ٹیم مشکلات کا سامنا کر چکی ہے اور 2021ء سے 2025ء کے دوران متعدد بار 200 سے زائد رنز دے چکی ہے۔پشاور زلمی اپنی پی ایس ایل 11 کی مہم کا آغاز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں نئی ٹیم راولپنڈیز کے خلاف کرے گی۔