پاکستان کی بولنگ اچھی رہی، بیٹنگ اور بولنگ کے شعبوں میں بہتری کی ضرورت ہے، کوشال مینڈس

پاکستان کی بولنگ اچھی رہی، بیٹنگ اور بولنگ کے شعبوں میں بہتری کی ضرورت ہے، کوشال مینڈس

راولپنڈی: سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان کوشال مینڈس نے کہا ہے کہ پاکستان نے انہیں حیران تو نہیں کیا، تاہم پاکستانی بولرز نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

سیریز میں شکست پر مایوسی ہوئی، ہماری ٹیم کو بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔راولپنڈی میں دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کوشال مینڈس نے کہا کہ پاکستان کا دورہ مجموعی طور پر بہت اچھا رہا، یہاں خوب انجوائے کیا اور بہترین کرکٹ کھیلنے کا موقع ملا۔ پاکستان میں تقریباً ایک ماہ قیام کے دوران کھلاڑیوں نے اچھا وقت گزارا۔سری لنکن کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کی کارکردگی غیر متوقع نہیں تھی، تاہم ان کی بولنگ اچھی رہی اور انہوں نے اہم مواقع پر دباؤ برقرار رکھا۔ دوسری جانب سری لنکن ٹیم کو بھی اپنی کارکردگی کا جائزہ لینے اور کمزوریوں پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔

کوشال مینڈس نے اعتراف کیا کہ ٹیم کو بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں بعض مسائل کا سامنا رہا۔ خاص طور پر بیٹنگ میں بہتری لانے کی ضرورت ہے، کیونکہ نئے گیند کے خلاف کھیلتے ہوئے ٹیم کو مشکلات پیش آئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سری لنکن کھلاڑی اس سے بہتر کھیل پیش کرسکتے تھے، لیکن سیریز ہارنا یقیناً مایوس کن ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان آکر بہت خوشی ہوئی اور ٹیم کے تمام کھلاڑی اس دورے سے لطف اندوز ہوئے۔ ان کی خواہش ہے کہ سری لنکن ٹیم مستقبل میں بھی پاکستان کا دورہ کرے اور یہاں مزید کرکٹ کھیلنے کا موقع ملے۔