پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں ایڈیشن کے لیے پشاور زلمی نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم کو ریٹین کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ زلمی نے صائم ایوب کو ریلیز کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بابر اعظم اور صائم ایوب دونوں پشاور زلمی کی پلاٹینم کیٹیگری میں شامل ہیں، اور فرنچائزز ہر کیٹیگری میں صرف ایک کھلاڑی کو ری ٹین کر سکتی ہیں۔مزید یہ کہ، صائم ایوب پی ایس ایل پلیئرز آکشن میں ہر فرنچائز کے لیے دستیاب ہوں گے، اور آج ہی فیصلہ کیا جائے گا کہ کون سی فرنچائز کون سے کھلاڑی کو اپنے پاس رکھے گی۔یہ فیصلہ لیگ کے مستقبل اور ٹیموں کی حکمت عملی کے لیے اہم ثابت ہوگا۔