پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم اور خرم شہزاد ڈھاکا پہنچ گئے، بنگلادیش کے خلاف سیریز کی تیاریاں شروع

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم اور خرم شہزاد ڈھاکا پہنچ گئے، بنگلادیش کے خلاف سیریز کی تیاریاں شروع

پاکستان سپر لیگ 11 کی فاتح ٹیم پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم اور خرم شہزاد کو ڈھاکا ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا۔

دونوں کھلاڑی بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا حصہ ہیں۔  ایئرپورٹ پر موجود عوام نے بابر اعظم کو دیکھ کر نعرے لگائے اور تالیاں بجائیں، جس پر انہوں نے مسکرا کر مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔ذرائع کے مطابق، پاکستان ٹیم منگل سے اپنی تربیتی مشقیں شروع کرے گی۔  سیریز کا پہلا میچ 8 مئی کو میرپور کے شیر بنگلا نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا، جبکہ دوسرا ٹیسٹ 16 مئی کو سلہٹ میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025–27 کا حصہ ہیں۔  
پاکستانی ٹیم میں شامل کھلاڑیوں میں شان مسعود، امام الحق، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان، محمد عباس، حسن علی، خرم شہزاد، ساجد خان، نعمان علی، غازی غوری، اذان اویس، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، عبداللہ فضل اور عماد بٹ شامل ہیں۔  سابق کپتان سرفراز احمد ہیڈ کوچ، عمر گل بولنگ کوچ اور اسد شفیق بیٹنگ کوچ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔